صدر آصف علی زرداری نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو اور بیلاروس کے عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی دن منسک کی نازی قبضے سے آزادی کی یاد دلاتا ہے اور یہ آزادی و خودمختاری کی خواہش کیلئے بیلاروس کے عوام کی بہادری اور ثابت قدمی کے عزم کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن بیلاروس کے امن، استحکام اور قومی اتحاد کی جانب کامیاب سفر کی بھی یاد تازہ کرتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں بیلاروس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔