چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران پاک ایران دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے وسیع امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بعد میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ روابط اور پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔