Saturday, 04 July 2026, 12:27:49 am
 
نائب وزیراعظم اور سعودی وزیرخارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
July 02, 2026

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال ، بالخصوص دوحہ میں ثالثی کے حالیہ دور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اِن مذاکرات کے دوران ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں بھی یہ بات چیت جاری رہے گی۔

شہزادہ فیصل نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے نفاذ کے لیے پاکستان کی کوششوں اور پختہ عزم ، نیز خطے میں بات چیت کو آگے بڑھانے اور دیر پا امن کے فروغ میں پاکستان کے مسلسل کردار کو سراہا۔