Saturday, 04 July 2026, 12:26:04 am
 
محسن نقوی کا سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کاعزم
July 03, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات جدہ میں مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیزسے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیر داخلہ نے عمرہ اور حج کے زائرین کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات سعودی عرب کے لئے بہت اہم ہیں ۔ انہوں نے  ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی  کرائی۔