پاکستان نے یقین ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مزید بامقصد پیش رفت ہو گی۔
یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے بحرین کی جانب سے بلائے گئے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کی طرف سے اسلام آباد ایم او یو پر عمل درآمد میں سہولت کیلئے اہم علاقائی اور بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ سفارتی رابطے تیز کر دیئے ہیں۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کسی بھی کشیدگی کو روکنے اور سفارتی اشتراک عمل جاری رکھنے کیلئے مذاکرات اور اعتماد سازی کے اقدامات میں مسلسل سہولت فراہم کر رہا ہے۔