اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک مضبوط اور موثر کثیر جہتی حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا ہے۔
یہ بات اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے 96ویں مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں ہمیشہ صفِ اول میں رہا ہے اور بالخصوص القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف حالیہ برسوں میں اپنی کامیاب کارروائیوں میں اس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔