Saturday, 04 July 2026, 12:19:26 am
 
پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
July 03, 2026

فائل فوٹو

پاکستان اور ترکیہ نے بحری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے بحری امور کے وزیر محمد جنید انوار چوہدری اور ترکیہ کے ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر Abdulkadir Uraloglu کے درمیان استنبول میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرا نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان موجود تعاون کا جائزہ لیا اور بحری امور، ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے اور رسل و رسائل میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے میں قریبی رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔

فریقین نے سٹرٹیجک شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے اور اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔