آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے مدینہ مارکیٹ مظفرآباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے تاجروں اور شہریوں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تاجر برادری نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر کے دورے کا خیر مقدم کیا۔
مظفرآباد کے شہریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کو مسترد کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں۔ آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے تاجروں سے کاروباری سرگرمیوں اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
آئی جی پولیس آزاد کشمیر کے مطابق مدینہ مارکیٹ سمیت پورے شہر میں معمولاتِ زندگی بحال اور شہریوں کی آمد و رفت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محب وطن کشمیری پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور پاکستان بھی کشمیر سے محبت کرتا ہے۔
آزاد کشمیر کے شہریوں نے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ کرانتشار پسند عناصر کے مذموم ایجنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔