صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ژوب، شیرانی شاہراہ پر مسافر بس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس المناک حادثے میں جاں بحق افراد کے بلند درجات کی دعا کی۔
انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔