پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔