وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سینئر اینکر پرسن بتول راجپوت کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے اُن کے گھر گئے۔
انہوں نے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ بتول راجپوت کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ موجود تھے۔