ریڈیو پاکستان کے ممتاز نیوز ریڈر عبدالسلام کی چونتیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے بھی ایک نمایاں نیوز کاسٹر تھے۔
انہیں بعد از وفات صدارتی تمغۂ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔
وہ انیس سو بانوے میں آج کے روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔