محمد عالم چنا کی اٹھائیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق انیس سو بیاسی تا انیس سو اٹھانوے کے درمیان وہ دنیا کے طویل القامت انسان تھے۔ ان کا قد سات اعشاریہ سات فٹ تھا۔
عالم چنا انیس سو اٹھانوے میں آج کے دن انتقال کر گئے تھے اور انہیں سندھ کے علاقے سیہون میں سپردِ خاک کیا گیا۔