Saturday, 04 July 2026, 12:28:34 am
 
حنیف عباسی کا پاکستان ریلوے کو تجارتی نقل و حمل کا تیز، قابلِ اعتماد اور سستا ذریعہ بنانے کے عزم کا اعادہ
July 03, 2026

ریلوے کے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کو تجارتی نقل و حمل کے ایک تیز رفتار، قابلِ اعتماد اور سستے ذریعے کے طور پر ترقی دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات ایوان صنعت وتجارت گجرات کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سامان کی ترسیل کی صلاحیت میں اضافے اور جدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔