Saturday, 04 July 2026, 02:03:17 am
 
حکومت کھیلوں کی صحافت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی،وزیراطلاعات
July 02, 2026

راولپنڈی، اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب ارکان نے آج اسلام آباد میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور کھیلوں کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے راولپنڈی، اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں جامع حکمت عملی مرتب کرنے اور سفارشات پیش کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے۔