Saturday, 04 July 2026, 12:21:02 am
 
وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ
July 03, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے۔

 نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم ایران کے مرحوم رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

وہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کریں گے اور غم کی اس گھڑی میں برادر ملک سے یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔