Saturday, 04 July 2026, 12:28:32 am
 
حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں سیاسی قیدی بھارتی جیلوں میں قید ہیں، حریت کانفرنس
July 03, 2026

فائل فوٹو

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں سیاسی قیدی بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حریت رہنماؤں، نوجوانوں اور کارکنوں سمیت تین ہزار سے زائد سیاسی قیدی بھارت اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی مختلف جیلوں میں زیرحراست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کے موقف کی وجہ سے نشانہ بنانے کیلئے قومی تحقیقاتی ایجنسی، ریاستی تحقیقاتی ایجنسی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسے تفتیشی اداروں کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر مختلف جیلوں میں قید حریت رہنماؤں کی رہائی میں مدد کریں۔