Saturday, 04 July 2026, 12:28:30 am
 
بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی ، گزشتہ چھ ماہ کے دوران 18 کشمیری شہید
July 01, 2026

فائل فوٹو

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران اٹھارہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کی فائرنگ سے کم از کم چوالیس شہری زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں آج بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی چالیس ویں روز بھی جاری رہی۔

بھارتی فوج کے دستوں، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار، ایلیٹ کمانڈوز اور پولیس کی طرف سے مغلان اور منجاکوٹ کے جنگلات کے علاقوں میں وسیع پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

بھارتی فوج نے امر ناتھ یاترا کی تیاریوں کے بہانے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگ جیسی ملٹی ایجنسی فرضی مشق کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مقامی باشندے ان بار بار جنگی مشقوں کو جمعہ سے شروع ہونے والی یاترا سے قبل کشمیر پر فوجی گرفت مضبوط کرنے کی وسیع حکمت عملی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔