پٹرولیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں سعودی عرب 24 ارب ڈالر جبکہ یو اے ای 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن کیلئے حال ہی میں کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔