Monday, 12 May 2025, 09:42:46 am
 
امریکی صدرکا پاکستا ن اوربھارت کے ساتھ تجارت بڑھانے کاعزم
May 11, 2025

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت کے فروغ کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ TRUTH پراپنی ایک پوسٹ میں فائر بندی پر اتفاق کیلئے دانش مند ی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان اور بھارت کی قیادت کی تعریف کی ۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان کا ملک دونوں ملکوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر تجارت میں اضافہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے ۔ 2024ء میں پاکستان کو امریکہ کی برآمدات دواعشاریہ ایک ارب ڈالر جبکہ پاکستان سے اشیاء کی درآمد کی مالیت مجموعی طورپر پانچ اعشاریہ ایک ارب ڈالر تھی۔