دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے کشمیری عوام کے جائز حقوق اور امنگوں کے لیے پاکستان کے اصولی اور غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے دورے پر آئے یوتھ فورم فار کشمیر کے چالیس رکنی وفد کو بریفنگ دے رہے تھے۔ فورم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زمان باجوہ نے وفد کی قیادت کی۔
ترجمان نے مسئلہ جموں و کشمیر کو عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے پاکستان کی اہم خارجہ پالیسی ترجیحات بیان کیں، جن میں جموں و کشمیر کے تنازعے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
سجاد حیدر خان نے پاکستان کے مستقل موقف کو اجاگر کیا کہ اس تنازعے کا منصفانہ، پرامن اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق نکالا جانا چاہیے۔