Tuesday, 03 November 2026, 02:10:55 am
 
سندھ حکومت، عالمی بینک کا ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق
November 02, 2026

سندھ حکومت اور عالمی بینک نے صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے اور عوامی سہولیات بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگآبزر کی زیرِ قیادت ملاقات میں کیا گیا۔

ملاقات میں صحت، تعلیم، زراعت، آبپاشی، فراہمی آب اور شہری ترقی کے شعبوں میں عالمی بینک کی مالی معاونت سے جاری تین ارب پچاسی کروڑ ڈالر مالیت کے 12 منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں فریقوں نے منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے کے لیے انتظامی اور مالی رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق کیا۔