دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقیاتی سرگرمیوں سے بنجر زمینیں سرسبز کھیتوں میں تبدیل ہورہی ہیں۔
منصوبے کے پہلے مرحلے میں 3 ہزار 300 ایکڑ اراضی کو ہموار کیا گیا، تاکہ آبپاشی کیلئے پانی کی یکساں فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
مقامی کسانوں کو جدید زرعی طریقوں سے روشناس کرانے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔
شمسی ٹیوب ویلز کی تنصیب سے کسانوں کو سستی، صاف اور ماحول دوست آبپاشی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔