Tuesday, 03 November 2026, 01:28:36 am
 
بھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامنا
November 02, 2026

بھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامنا ہے۔

عالمی جریدے دی نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارت کی 21 بڑی میڈیا تنظیموں نے نئے پرائیویسی قانون کو تحقیقاتی صحافت کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مودی کے دور حکومت میں صحافتی آزادی، صحافیوں پر قانونی دبائو، حملوں اور آن لائن ہراسانی میں اضافہ ہوا ہے۔