آج یکم نومبر 1984کے سکھوں کے بدترین قتل عام کے واقعے کو بیالیس سال مکمل ہو گئے ہیں، جو بھارتی تاریخ کا دردناک اور شرمناک باب ہے۔
اکتیس اکتوبر 1984کو اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھوں کا قتل عام شروع ہوا، جو مسلسل تین روز تک جاری رہا۔
یہ فسادات صرف سکھ برادری کے خلاف تشدد نہیں بلکہ انسانی حقوق اور بنیادی اقدار پر بھی شدید حملہ تھا۔
ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی سرپرستی میں سکھوں کی نسل کشی کی منظم مہم چلائی گئی۔