بھارت میں اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
انتہا پسند مودی کے اقتدار میں بھارتی مسلم اقلیت کے خلاف امتیازی اور پرتشدد کارروائیوں میں شدت برقرار ہے۔
بھارتی جریدہ کلیرین انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں ہندوتوا عناصر نے ایک مسجد پر حملہ کیا جس میں نمازیوں پر تشدد کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔
بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق مودی کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسندوں کی دیدہ دلیری کے باعث بھارت میں اقلیتیں مسلسل خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔