نائب وزیراعظم اسحق ڈار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزراء کی کونسل کے28ویں اجلاس میں شرکت کیلئے کل ایران روانہ ہونگے۔
اجلاس میں اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے منشور کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے اور ریل اور سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی' ویزا کے نظام اور سرحدی طریقہ کار کو آسان بنانے کے
ذریعے خطے میں زیادہ سے زیادہ روابط کے امکانات کو اجاگر کریں۔
اسحق ڈار مشرق وسطیٰ میں تنازعات' علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر پاکستان کے تحفظات کا بھی اعادہ کریں گے۔
وہ اقتصادی تعاون تنظیم کلین انرجی مرکز کے چارٹر پر دستخط کریں گے۔
نائب وزیراعظم وزارتی اجلاس کے موقع پر شریک وزراء اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔