Thursday, 05 December 2024, 07:20:58 am
 
پاکستان اور عراق کا دفاعی تعلقات مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
December 04, 2024

پاکستان اور عراق نے دفاعی تعلقات مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اعادہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراقی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران کیا گیا۔

فریقین نے سیکیورٹی' دفاعی تعاون اور موجودہ علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔عراق کی سول اور فوجی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کی قربانیوں کو سراہا۔