Thursday, 05 December 2024, 07:30:59 am
 
پاک، سعودی تعلقات ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں، وزیراطلاعات
December 04, 2024

فائل فوٹو

وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور دوطرفہ تعلقات پر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط تر ہو رہے ہیں۔

آج(بدھ کو) اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کے اپنے حالیہ دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کے ساتھ اہم ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ کے مختصر عرصے کے دوران یہ ولی عہد شہزادہ سے ان کی پانچویں ملاقات ہے جو دونوںممالک کے درمیان تعلقات میں گرم جوشی کو ظاہر کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کی معیشت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔

انہں نے کہا کہ آرامکو کمپنی کی جانب سے پٹرول پمپوں کے آغاز سمیت کئی منصوبے پہلے ہی شروع کئے جا چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب کی فاسٹ فوڈ چین البیک کے آغاز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستانیوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں۔