Thursday, 05 December 2024, 07:42:47 am
 
پاکستان اورسعودی عرب کا اقتصادی تعلقات میں ٹھوس تبدیلی لانے پراتفاق
December 04, 2024

پاکستان اورسعودی عرب نے اقتصادی، تجارتی اورسرمایہ کاری کے تعلقات میں ٹھوس تبدیلی لانے پراتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیراعظم شہبازشریف اورسعودی ولی عہدمحمدبن سلمان بن عبدالعزیزکی ریاض میں ون واٹرسربراہی کانفرنس کے موقع پر ملاقات میں کیاگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کو اپنی سہولت کے مطابق جلدازجلددورہ پاکستان کی دعوت کااعادہ کیا۔

سعودی ولی عہد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے لئے اس امر کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ وہ باہمی تعاون بڑھائیں جس سے پاکستان میں اقتصادی ترقی اورخوشحالی آئے۔