وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل ہوگیا ہے جہاں انہوں نے ون واٹر سمٹ سے خطاب کیا اورعالمی سطح پر آبی مسائل سے نمٹنے کیلئے چھ نکاتی ایجنڈے کی تجویز دی ۔
وزیراعظم نے ترقی پذیر ملکوں کو درپیش موسمیاتی مسائل کو بھی اُجاگر کیا ۔
سربراہ اجلاس کے موقع پر شہبازشریف نے سعودی وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط میں مثبت تبدیلی لانے پر اتفاق کیا اور دونوں ملکوں کی جانب سے دستخط کی گئی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان ظاہرکیا ۔
انہوں نے فرانس کے صدر EMMANNEL MACRON سے بھی ملاقات کی جس میں زراعت ، لائیو سٹاک ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،فنی تربیت اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں دوطرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔