پاکستان نے اسلاموفوبیا کے سنگین مسئلے سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل وضع کرنے کی اپیل کی تجدید کی ہے۔
پرتگال کے شہر کیسکیس میں اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے گروپ آف فرینڈز کے اعلیٰ سطح کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے اسلامو فوبیا میں مسلسل اضافے پر پاکستان کی طرف سے گہری تشویش کا اعادہ کیا اور کہا کہ مذہبی مقامات کی بے حرمتی' مساجد کو مسمار کرنے اور مسلمانوں پر حملے خصوصاً غیرملکی زیرقبضہ علاقوں میں
اس سلسلے کاجاری رہنا اس کا واضح ثبوت ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کی طرف سے اسلامو فوبیا کے خاتمے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت کی طرف سے اس مسئلے پر اوآ ئی سی کی جانب سے جنرل اسمبلی میں دو قراردادیں پیش کی جارہی ہیں۔