Thursday, 05 December 2024, 07:30:54 am
 
احسن اقبال کا معاشرے سے نفرت کے خاتمے کیلئے برداشت کو فروغ دینے پر زور
December 04, 2024

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے معاشرے سے نفرت اور تعصب کے رجحان کے خاتمے کیلئے برداشت اور مفاہمت کے فروغ اور مختلف برادریوں کے درمیان بات چیت کے آغاز

کی ضرورت پر زور دیا ہے۔آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقسیم اور شدت پسندی کو ہوا دینے کیلئے بھی مذہب کا غلط استعمال کیا جاتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام کی حقیقی

روح کو فروغ دینا چاہئے جس کا مقصد محبت' برداشت اور بقائے باہمی کا پیغام دینا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومت نے معاشرے سے تعصب اور نفرت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک اہم اقدام پیغام پاکستان ہے جو انتہاپسندی اور نفرت کے خلاف قومی بیانیہ ہے۔