وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران ملک نے اقتصادی شعبے میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔
آج(بدھ کو) اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے روپے کی قدر میں استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اب ڈھائی ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں اور مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر چار اعشاریہ نو فیصد پر آگئی ہے۔
وزیر خزانہ نے ہاؤسنگ کے شعبے کی ترقی میں نجی شعبے کو مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا۔
انہوںنے ہاؤسنگ کواجتماعی ترقی کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے ہاؤس فنانسنگ کیلئے طریقہ کار کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔