فائل فوٹو
وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے تیل صاف کرنے کے شعبے میں روس کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا ہے ۔
آج(بدھ کو) ماسکو میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پردستخطوں کی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ روس سے سرمایہ کاری اوران کی ٹیکنالوجی سے ہمارے تیل صاف کرنے کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ روس نے پاکستان کے صنعتی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔