سیکورٹی فورسز نے آج(منگل کو) لکی مروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن میں پانچ خوارج کو ہلاک کردیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دو خوارج زخمی بھی ہوئے پاکستان کی سیکورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔
ادھر صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔