صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی جانب سے بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور کی صدارت سنبھالنے کا خیرمقدم کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جی 24 کی صدارت عالمی اقتصادی امور میں ترقی پذیر ممالک کی مؤثر نمائندگی کے لیے اہم موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جی 24 کے پلیٹ فارم کو ترقی پذیر معیشتوں کے مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کر سکے گا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ موقع پاکستان کو ترقیاتی فنانسنگ، موسمیاتی چیلنجز اور عالمی مالیاتی تعاون کے فروغ میں کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔