نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مالدیپ کی وزیر خارجہ اریتھشام آدم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے، جو اس وقت دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے اینٹیگوا و باربوڈا میں موجود ہیں۔
مالدیپ کی وزیر خارجہ اریتھشام آدم نے مالدیپ کے صدر اور ان کے وفد کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر اظہار تشکر کیا۔
دونوں وزرا نے دورے کے دوران طے پانے والے امور پر پیش رفت اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے ایجنڈے اور کثیرالجہتی تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔