(File Photo)
صدر آصف علی زرداری نے الجزائر کے قومی دن کے موقع پر ملک کے صدر عبدالمجید تیبون اور عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوآبادیاتی راج کیخلاف جدوجہد کے دوران پاکستان الجزائر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا اور اس کی عوام کی بہادری اور قربانیاں ،آزادی، وقار اور خودمختاری کی قدر کرنیوالے تمام لوگوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
صدر نے کہا کہ پاکستان اور الجزائر تنازعات کے حل، شہریوں کے تحفظ اور مغربی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کے مشترکہ عزم پر کار بندہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ صدر تیبون کے ساتھ مل کر دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔