Sunday, 01 November 2026, 03:54:46 pm
 
وزیراعظم کا پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فورکی چیئرمین شپ ملنے پردلی مسرت کا اظہار
November 01, 2026

(File Photo)

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فورکی چیئرمین شپ ملنے پر دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے اسے عالمی اقتصادی سطح پر پاکستان کے موثر کردار کے اعتراف میں اہم سفارتی سنگِ میل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جی ٹوئنٹی فور کی چیئرمین شپ سے عالمی اقتصادی امور میں پاکستان کے موثر کردار اور آواز کو مزید تقویت ملے گی۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزارتِ خزانہ کی پوری ٹیم کی انتھک محنت، موثر سفارت کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔