(File Photo)
وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو مکمل طور پر شفاف اور ڈیجیٹل بنادیا گیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ادویہ سازصنعت کی تیار کردہ چھیاسی ہزار سے زائد ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت رجسٹر کی گئی ہیں جس کے ذریعے صارفین اپنے موبائل فون سے ادویات کو اسکین کرکے ان کی اصلیت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
مصطفی کمال نے کہا کہ ادویہ ساز کمپنیاں اپنی ادویات اور مصنوعات بھی آن لائن رجسٹر کروا سکتی ہیں۔