(File Photo)
سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے میں جدید سہولتوں سے زرعی پیداوار میں اضافے اور معاشی خود انحصاری کی نئی راہیں کھلیں گی۔
انہوں نے یہ بات فیصل آباد میں پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے چوتھے مرحلے کے تحت کامیاب درخواست گزاروں میں اَسی(80) گرین ٹریکٹروں کی چابیاں اور اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت منتخب تین سو چون کسانوں میں پے آرڈرز تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم اور اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام زرعی شعبے کو جدید بناتے ہوئے کسانوں کی پیداواری صلاحیت بہتر اور چھوٹے کاشتکاروں کو معاشی طور پر خود مختار بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔