Sunday, 01 November 2026, 03:04:19 pm
 
پاکستان نے بین الحکومتی گروپ چوبیس کی صدارت سنبھال لی
November 01, 2026

پاکستان نے بین الحکومتی گروپ چوبیس کی صدارت سنبھال لی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک بیان میں ترقی پذیرممالک کی مشترکہ آواز کو موثر بنانے اور مزید منصفانہ اور ترقی پر مبنی بین الاقوامی مالیاتی نظام کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے صدارت سنبھالنے کو ایک بڑی ذمہ داری قرار دیا۔

وزیر خزانہ نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، ترقیاتی مالی وسائل کی کمی اور عالمی معاشی تقسیم سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کی تجدید، کثیرجہتی اداروں کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا۔