Sunday, 01 November 2026, 08:04:38 pm
 
امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنے، مارکو روبیو
November 01, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے دہشت گردانہ حملوں پر فکرمند ہے۔

اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ طالبان نے ان حملوں کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے، جس کے باعث پاکستان کو جوابی کارروائی کرنا پڑی۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کے تحفظات سنے ہیں اور وہ نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ امریکہ کے قریبی تعلقات نہیں ہیں، تاہم اس معاملے میں اگر امریکہ کوئی تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے تو ضرور کرے گا۔