پاک فوج نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بعد گلگت بلتستان میں ایک اہم روڈ لنک بحال کر کے ایک بار پھر قوم کی خدمت کیلئے اپنے عزم کا ثبوت دیا ہے۔
پاک فوج کی انجینئرز کور نے "سسی حراموش" کے مقام پرتباہ شدہ پل کی جگہ محض 6 دن کی انتھک محنت کے بعد عارضی پل تعمیرکردیا۔
عارضی پل کی تکمیل کے بعد گلگتـجگلوٹـسکردو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے، جس سے سکردو،ـبلتستان اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان زمینی رابطہ مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے۔