ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبات اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دئیے، جس سے انہیں قومی امورسے متعلق حقائق جاننے اور کئی ابہام وغلط فہمیاں دور کرنے کا موقع ملا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ تعلیم کامقصد صرف نصابی معلومات تک محدود نہیں، بلکہ طالبات کی تربیت اور انہیں زمینی حقائق سے آگاہ کرنا بھی ضروری ہے۔
اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ اے آئی سے تیارکردہ گمراہ کن مواد سے بچنے کیلئے معلومات کی تصدیق مستند ذرائع سے کرنا ضروری ہے۔