وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب فضائی اور ڈرون حملے کیے گئے۔
کارروائی کے دوران ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘ کے دو مختلف مقامات پر موجود کیمپ مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق ڈرونز اور طیاروں کی مدد سے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ذخیرہ کیا گیا بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق کیمپوں اور پناہ گاہوں پر کی گئی ٹارگٹڈ اور جامع فضائی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا گیا۔