علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے پروڈیوسر محمد طیب انصاری کی پی ایچ ڈی کی ڈگری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈاکٹر محمد طیب انصاری نے شعبہ ابلاغیات سے ’’پاکستان میں پاپولسٹ پولیٹیکل کمیونیکیشن اور سیاسی دھڑے بندی کا مطالعہ‘‘ کے عنوان سے پی ایچ ڈی کا مقالہ صدر شعبہ ڈاکٹر بخت روان کی زیر نگرانی مکمل کیا۔
ان کی تجرباتی تحقیق میں سامنے آیا کہ خبروں کی پیشکش اور فریمنگ عوامی رائے اور سیاسی رویوں پر اثر انداز ہوتی ہے، جبکہ ایسی فریمنگ سیاست میں دھڑے بندی اور پاپولسٹ لیڈر کی مقبولیت میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔
ڈاکٹر طیب انصاری نے اس موقع پر اپنے اساتذہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔