Friday, 02 October 2026, 08:56:48 am
 

مزید خبریں

 
وزیراعظم کا معمر شہریوں کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
October 01, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معمر شہریوں کی فلاح و بہبود، عزت و وقار اور سماجی تحفظ یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج معمر افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کی زندگی بھر کی گراں قدر خدمات قومی زندگی کے سماجی، معاشی اور اخلاقی ڈھانچے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پنشنرز کیلئے ڈیجیٹل تصدیق کا نظام متعارف کرایا اوروہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کے دائرہ کار کو وسعت دے رہی ہے جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق بزرگ شہریوں کو مالی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ افراد کو صحت کی سہولتوں تک رسائی یقینی اور ان کیلئے سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔