Monday, 21 September 2026, 04:17:30 am
 

مزید خبریں

 
کوہاٹ آپریشن پر آزاد جموں و کشمیر کے عوام کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
September 20, 2026

کوہاٹ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی دہشت گردوں کے خلاف کوہاٹ آپریشن کے دوران ہمت و بہادری کو سراہا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے سکیورٹی فورسز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

شہریوں نے کہا کہ کوہاٹ میں موقع پر بروقت پہنچ کر پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ عوام کو مشکل میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عوام اور پاک فوج کا اتحاد اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ دشمن کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔